مشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب دیں گے، شام کی وارننگ

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مناسب وقت پر اس کے جارحانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ دمشق پر اس کے جارحانہ اقدامات کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چند سویلین پروازوں کا انتظار کرتے ہیں اور اس کے اوپر یا نیچے سے اس کی آڑ میں زمین پر مختلف مقامات کو ہوائی حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسی صورت میں اگر ہم ان پر میزائل سے حملہ ور ہونا چاہیں تو سویلین پرواز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو اس کا ذمہ دار دمشق حکومت کو ٹھہرایا جاتا ہے لہذا ہم فوری طور پر صیہونی جنگی طیاروں کے خلاف کاروائی سے پرہیز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پینٹاگون کا یوکرین کو سیٹلائیٹ رابطے کا نظام فراہم کرنے کا اعلان

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے مزید کہا کہ ان جارحانہ اقدامات سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے۔ ہم تل ابیب کو وارننگ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جلد یا دیر سے ان کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

فیصل مقداد نے صحافیوں کو بتایا کہ شام نے بارہا اقوام متحدہ سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جارحانہ اقدامات سے باز رکھنے کیلئے موثر اقدامات انجام دے لیکن ہمارے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ غاصب صیہونی حکومت بہت جلد دمشق سے اپنے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب پا لے گی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے روس آرمی نے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ایف 16 جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب مختلف مقامات کو 8 کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ شام کا فضائی دفاعی نظام 4 کروز میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سے ایک دن پہلے شام حکومت نے اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کی فضائی جارحیت کے نتیجے میں ایک سپاہی زخمی ہو گیا اور مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button