کشمیری حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راہ ناصرعباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور کشمیری حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج کا احساس ہوا ہے، مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما تھے، انہوں نے بھارتی جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا، آغا علی رضوی
انہوں نے کہاکہ مرحوم ہمیشہ بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنےرہے ، کئی مرتبہ قید وبند کی سعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کےپایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔







