سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران کا علامہ راجہ ناصرعباس کے زیر نگرانی قائم مدرسہ جامعہ الولایہ کا دورہ

25 اکتوبر, 2022 12:55

شیعیت نیوز: جمہوری اسلامی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زیر سرپرستی قائم مدر سہ جامعہ الولایہ کا دورہ کیا۔

اس دورہ کے دوران ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز کشمیری حریت رہنما مولانا عباس انصاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید محمد علی حسینی کو مدرسہ میں جاری تدریسی عمل اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

3:13 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top