اہم ترین خبریںدنیا

ممتاز کشمیری حریت رہنما مولانا عباس انصاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

مولانا محمد عباس انصاری (پیدائش 18 اگست 1936ء) میں جموں وکشمیر میں پیدا ہوئے، جموں و کشمیر کے ایک معروف حریت رہنما تھے

شیعیت نیوز: مقبوضہ جموں و کشمیر کےحریت رہنما، ممتاز شیعہ عالم دین و اتحاد المسلمین کے بانی اور چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عباس حسین انصاری طویل علالت کے بعد سری نگر کے خانکھائی سباح نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عباس انصاری کی طبیعت کافی عرصے سے ٹھیک نہیں تھی اور دو دنوں سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی، تاہم آج صبح انہوں نے نواکدل علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی کا صحافی ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر اظہار افسوس

مولانا محمد عباس انصاری (پیدائش 18 اگست 1936ء) میں جموں وکشمیر میں پیدا ہوئے، جموں و کشمیر کے ایک معروف حریت رہنما تھے جو جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ بھی تھے۔ موصوف 1962ء سے کشمیر میں سیاسی و مذہبی طور پر سرگرم عمل رہے۔

وہ مسلمانوں کے مذہبی رہنما، شعلہ بیان خطیب اور قلم کار بھی تھے۔ مرحوم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور اہم رہنما بھی تھے نیز آپ کا شمار جموں وکشمیر کے اعتدال پسند مذہبی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

مرحوم مولانا عباس انصاری چند مرتبہ پاکستان کے دورے پر بھی تشریف لاچکے تھے، انہوں نے پاکستان کی مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات سے ملاقات اور اجتماعات میں شرکت بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button