فلسطینی مذاحمتی تنظیم حماس نے شام کیساتھ مستقل تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ کرلیا، خلیل الحیۃ
حماس کے رہنماء نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط رنگ دیا گیا، اس وجہ سے حماس کی قیادت نے دمشق سے مستقل بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کی پولیٹیکل اتھارٹی کے رکن "خلیل الحیة” نے کہا کہ حماس کا شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ آزادانہ طور پر کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے خلیل الحیۃ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رہورٹ دی کہ حماس کے شام کے ساتھ تعلقات قطر کے موقف اور حماس کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے بحال ہوئے ہیں۔
حماس کے رہنماء نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط رنگ دیا گیا، اس وجہ سے حماس کی قیادت نے دمشق سے مستقل بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ خلیل الحیۃ نے قطر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قطر سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود بعض جگہوں پر ہمارے موقف میں اختلاف ہوتا ہے، ایسے موقع پر وہ ہمارے موقف کا احترام کرتے ہیں، البتہ اختلاف رائے رکھنا ان کا فطری اور آزادانہ حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، آغاسید علی رضوی
یاد رہے کہ فلسطینی گروہوں کے سربراہان نے انیس اکتوبر، بدھ کے روز شام کے صدر "بشار الاسد” سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیۃ نے کہا کہ بشار الاسد کے ساتھ ملاقات ایک پرجوش ملاقات تھی، انہوں نے فلسطینی قوم اور اس کی مزاحمت کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں خلیل الحیۃ نے کہا کہ شام کے صدر کے ساتھ ملاقات ایک یادگار دن ہے، ہم شام میں دوبارہ سے اپنی موجودگی کا اعلان کریں گے اور ہم اپنے عوام کی حمایت سے شام کے استحکام کے لئے تعاون کریں گے۔