خاران، سی ٹی ڈی کی کارروائی ملک دشمن 4 مبینہ تکفیری دہشتگرد ہلاک

19 اکتوبر, 2022 22:21

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع خاران میں کارروائی کرتے ہوئےملک دشمن 4 مبینہ تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران خاران کے زیریں جنگل میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور کے زیر اہتمام ’’عملی اعتقاد کے سایہ میں وحدت اسلامی کا حصول‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے۔ مبینہ دہشتگرد خاران اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ٹارگیٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

8:51 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔