علامہ شبیرمیثمی کی سربراہمی میں شیعہ علماءکونسل کے وفدکی عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات

15 اکتوبر, 2022 00:01

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں عراق کے سفیر محترم حامد عباس لطفا سے عراقی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔

وفد نے عراقی سفیر کو زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور زائرین کو درپیش مسائل جن میں ویزہ پالیسی، سرحدات پر عدم سہولیات، زائرین کے طبی مسائل اور مالی مشکلات شامل تھیں کو حل کرنے کی گذارش کی اور اس ضمن میں متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وی سی بلتستان یونیورسٹی کو راستے سے ہٹا کر الزام ہماری قیادت پر ڈالنے کی سازش رچی گئی ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

سفیر محترم حامد عباس لطفا نے زائرین کے مسائل کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی۔ سفیر محترم نے کہا کہ پاکستان اور عراق کی عوام کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے زیارات پر جانے والے زائرین کی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

12:05 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔