امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ تین روزہ 51 واں کنونشن 28 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا

07 اکتوبر, 2022 17:28

شیعیت نیوز: امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ تین روزہ 51واں کنونشن 28 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ کنونشن تیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ مرکزی کنونشن میں نئے میر کاررواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ مرکزی کنونشن جامعہ المصطفیٰ پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈ پر منعقد ہوگا۔ امسال کنونشن "تعمیرِ وطن کنونشن” کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں شیعہ سنی مل کرمیلادالنبیؐ پر وحدت کا پیغام عام کریں گے، علامہ باقرعباس زیدی

کنونشن کے حوالے سے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ یونٹس کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ تشہیری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق کراچی سے گلگت تک ملت جعفریہ کے صالح اور باشعور جوان کنونشن میں شریک ہوں گے۔ کنونشن میں سینیئرز کی بھی خصوصی نشست ہوگی جبکہ علمائے کرام اور عمائدین ملت مرکزی کنونشن کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔

9:49 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔