مزاحمت متحد ہے اور اس کا کمپاس القدس، فتح اور آزادی ہے، نائب سربراہ العاروری

07 اکتوبر, 2022 08:42

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ العاروری نے جمعرات کوکہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے متحد ہیں اور القدس سے اس کے تعلق کے ساتھ دن بہ دن ترقی کر رہی ہے۔ فلسطینی قوم القدس کی آزادی اور فتح تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

الشیخ صالح العاروری نے غزہ میں اسلامی جہاد 35 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران ویڈیو تقریر میں کہا کہ مزاحمت صہیونی وجود پر ’’گھیرا مسلط کرنے‘‘ کے قابل ہے۔ بات پر زور دیا قابض دشمن کا فلسطین کی سرزمین پر کوئی مستقبل نہیں۔

نائب سربراہ العاروری نے اسلامی جہاد موومنٹ کو اس کے35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انڈیا اور چین کا مستقبل پاکستان سے جڑا ہوا ہے، پاکستان اگر اپنے فیصلے خود کرے تو بہت ترقی کرے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین میں حماس اور اسلامی جہاد تحریک اتحاد، حکمت عملی اور ایک نقطہ نظرپر کام کررہی ہیں۔ دونوں تحریکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات معمولی ہیں اور ان پر قابو پا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت نے ہاتھ میں ہاتھ ڈالا اور کندھے سے کندھا ملایا، ہم ہر چیز میں تعاون کرتے ہیں اور فتح حاصل کرنے تک ہم اس راستے پر ساتھ چلتے رہیں گے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جہاد کی تحریک کا آغاز گولیوں کی گرج اور شہداء اور قربانیوں کے خون سے ہوا تھا اور یہ ایک مستحکم اور حب الوطنی کی اصولی تحریک اور خالص اسلامی اور جہادی مزاحمتی تحریک ہے۔

نائب سربراہ العاروری نےکہا کہ ان کی تحریک اور تمام دھڑے اسلامی جہاد کی ترقی کو فلسطین قوم کی ترقی اور طاقت کے طور پر دیکھتے ہیں، کیونکہ ہم ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اس راستے پر چل رہے ہیں جب تک کہ فتح حاصل نہ ہو جائے۔

8:08 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔