اہم ترین خبریںپاکستان

انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شہید نوید عاشق کے قاتل اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے، ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے معروف ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کی شہادت پر اپنے تعزیتی و مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے، ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کربلائے معلیٰ میں مشرب بااسلام ہونے والے مشہور جاپانی پہلوان محمد حسین (انتونیو انوکی )انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں، مقتدر قوتیں ملکی سالمیت و بقاء کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں، ریاستی اداروں کو ملک بچانے کے لئے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالنا ہوگا، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شیعہ ذاکر کے قاتل اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button