اہم ترین خبریںدنیا

کربلائے معلیٰ میں مشرب بااسلام ہونے والے مشہور جاپانی پہلوان محمد حسین (انتونیو انوکی )انتقال کرگئے

مرحوم 1976 میں پاکستان آئے تھے اور اکرم پہلوان کو ایک مقابلے میں ہرایا تھا۔ تاہم، جون 1979 میں جھارا پہلوان کے ساتھ مقابلے میں انہیں 5ویں راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیعیت نیوز: مشہور جاپانی پہلوان اور مارشل آرٹسٹ محمد حسین (انتونیو انوکی )آج یکم اکتوبر 2022 کو 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 1990 میں کربلا کے دورے میں انتونیو انوکی مسلمان ہو گئے تھے اورمکتب اہل بیتؑ میں شامل ہونے کے بعد اسلامی نام محمد حسین اختیار کیا تھا۔

مرحوم 1976 میں پاکستان آئے تھے اور اکرم پہلوان کو ایک مقابلے میں ہرایا تھا۔ تاہم، جون 1979 میں جھارا پہلوان کے ساتھ مقابلے میں انہیں 5ویں راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ذاکر اہل بیتؑ شہید نوید عاشق بی اے کا قاتل تحریک لال بیگ(ملعون جلالی گروپ)کا کارندہ نکلا

محمد حسین انوکی عراق کویت جنگ کے دوران اس وقت کربلا تشریف لائے جب صدامی فوج نے بعض جاپانی شہریوں کو گرفتار کرلیا تھا، جاپانی حکومت نے انہیں امن کا سفیر بنا کر عراق بھیجا تھا تاکہ گرفتار شہری آزاد کروائے جاسکیں ۔ کربلائے معلیٰ کی زیارت اور امام حسینؑ کے طفیل مشرب با اسلام ہونے والے محمد حسین کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائےاور انہیں جنت الفردوس میں محشور فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button