اہم ترین خبریںپاکستان

 وکیل حق جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا معروف ذاکراہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ میں دوران مجلس عزاء شہید

واضح رہے کہ قاتل کو وقوعہ سے رنگے ہاتھوں عزاداروں نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے پاس سے ایک عدد پستول اور بڑی تعداد میں لوڈڈ میگزین برآمد ہوئے ہیں

شیعیت نیوز: وکیل حق جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا معروف ذاکراہل بیت ؑ نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں دوران مجلس عزاء شہید کر دیا گیا۔ نوید عاشق بی اے مجلس پڑھ رہے تھے کہ آبادی پٹھاناں والی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا، درخواست آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاحال مجرم کی تنظیمی وابستگی ظاہر نہیں ہوئی ہے البتہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے ملعون آصف اشرف جلالی(جناب سیدہ زہراؑ کے گستاخ) کی ایماء شامل ہے جس نے نوید عاشق بے اے کو واجب القتل قرار د یا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑ کے مزار پر عزاداری اور اسیروں کی رہائی،شیعہ علماء کا اہم بیٹھک

واضح رہے کہ قاتل کو وقوعہ سے رنگے ہاتھوں عزاداروں نے گرفتار کرلیا ہے، جس کے پاس سے ایک عدد پستول اور بڑی تعداد میں لوڈڈ میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ویڈیو ریکاڈنگ والے کے روپ میں فرش عزا پر پہلے سے موجود تھا اورمصائب اس نے نوید عاشق بی اے پر فائر کیااور گولی ان کے دل پر لگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button