اہم ترین خبریںپاکستان

طالبات کو کھیل کے نام پر گراونڈ میں لانے پر انجمن امامیہ کا تشویش کا اظہار

انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والے ملک میں شریعت اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بجائے اس طرح کی بے حیائی کا پروگرام ترتیب دینا تعجب خیز ہے

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرزمین بلتستان میں حکومت کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہاکی اور کرکٹ کے نام پر گراونڈ میں لانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس عمل کو اسلام نے جو شرافت و عزت اور مقام خواتین کے لیے قرار دیا ہے اس کے منافی قرار دیا۔ اور جی بی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ بلتستان میں لڑکیوں کو کھیل کے نام پر خلاف شریعت کام کے لیے ابھارنا کاملاً دینی و اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور ایک دین دار انسان کے لیے ناقابل برداشت عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی مرکز پر خود کش حملہ، 72 افراد شہید اور زخمی

انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیے جانے والے ملک میں شریعت اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بجائے اس طرح کی بے حیائی کا پروگرام ترتیب دینا تعجب خیز ہے۔ لہذا ضلعی انتظامیہ سے فوری مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس عمل کو روکا جائے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے دین دار اور با تربیت گھرانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ کھیل کے نام پر غیر شرعی عمل سے اپنی بیٹیوں کو روک کر ایک اسلام و شریعت پسند شخص ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button