دنیا

اوسلو میں قائم ایرانی سفارت خانے کے سامنےبدامنی پھیلانے والوں کے 95 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: ناروے پولیس نے کہا ہے کہ ہے اوسلو میں قائم ایرانی سفارت خانے کے سامنے باغیوں اور بدامنی پھیلانے والوں کے 95 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ناروے پولیس کے اعلی افیسر ’’گرمود استوکلی‘‘ نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد نے گزشتہ روز کے دوران، اوسلو میں قائم ایرانی سفارت خانے کے سامنے منعقدہ مظاہرے میں وحشیانہ اور تشدد آمیز اقدامات کیے تھے اسی وجہ سے اس سیکورٹی تنظیم نے صورتحال کو کںٹرول کرنے اور مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ڈرونز کے خلاف امریکہ کے کسی بھی معاندانہ اقدام کے خلاف کاروائی کریں گے، باقری

انہوں نے نتاویسن میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار زخمی نہیں ہوئے تاہم سفارت خانے کے اگلے حصے اور باڑ کو نقصان پہنچاگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے ’’قوانین کی خلاف ورزی کی، پتھراؤ کیا اور سفارت خانے پر حملہ کیا‘‘۔

ناروے کے ان سیکورٹی عہدیدار کے مطابق، اوسلو میں قائم ایرانی سفارت خانے کے سامنے 100 مظاہرہ کرنے والے جمع ہوگئے تھے جن میں بعض کے ہاتھوں میں کردستان کا پرچم تھا۔ پولیس کے مطابق مظاہرے کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت حضرت ابوطالبؑ کی شان میں گستاخی پر مبنی کتب کی اشاعت پر حرکت میں آگئی

واضح رہے کہ ناروے کی پارلیمنٹ کے سربراہ مسعود قرہ خانی نے اپنے فیس بوک پیچ پر شائع کردہ ایک پوسٹ میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے مظاہروں کے برتاؤ کو غیر قابل قبول قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے لندن اور پیرس میں واقع ایرانی سفارت خانوں کے سامنے اس طرح کے حادثے پیش آئے تھے جن کا فرانسیسی اور برطانوی حساس ادراوں نے سخت مقابلہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button