ایران

ایرانی ڈرونز کے خلاف امریکہ کے کسی بھی معاندانہ اقدام کے خلاف کاروائی کریں گے، باقری

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکی ایرانی ڈرونز کے خلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمد باقری نے عراقی علاقے کردستان میں امریکی فورسز کی جانب سے ایک ایرانی ڈرون کی تباہی کے دعوے سے متعلق کہا کہ اگر امریکی، ایرانی ڈرونز کے خلاف کوئی معاندانہ اقدام کرے تو ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی۔

میجرجنرل باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس عراق میں واقع حریر، اربیل، دھوک کے اڈوں سے متعلق سنجیدہ اور مکمل معلومات ہی؛ ہم صرف دہشت گرد علیحدہ پسندوں کے خلاف سخت فوجی مقابلہ کرتے ہیں اور اسی عرصے کے دوران، امریکیوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتے ہیں لیکن ان کو جاننا ہوگا کہ ہم ان کے اس اقدام کے بدلے کو مناسب وقت اور جگہ پر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی افواج کے حملے میں سات سالہ فلسطینی بچہ ریان یاسر سلیمان شہید

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے فوجی ڈرونز کی تباہی سے متعلق امریکی دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ، دہشت گردوں اور علیحدہ پسندوں کا ساتھ دیتا ہے اور ان گروہوں سے تعاون کر رہا ہے۔

میجرجنرل باقری نے ان پڑوسی ممالک جن کی سرزمین میں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے اڈے واقع ہیں، کو مشورت دی کہ اگر پڑوسی ممالک میں امریکی اڈوں سے ایران، اس کے قومی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف کوئی معاندانہ کارروائی کی گئی تو ہم ان اڈوں کا ضرور جواب دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک سے دوستی کا اپنی رسم ہوتی ہے اور اگر اس رسم کی پاسداری نہ ہو تو یہ معمول کی بات ہے کہ ان کے خلاف عقل پر مبنی اقدام اور جوابی کاروائی ہوگی؛ ہم کسی بھی معاندانہ عمل کا مقابلہ کرنے کو اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں، اور یہ حق پوری دنیا میں موجود ہے، اور ہم اس حق کو بروقت استعمال کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button