شامی فوجیوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کا راستہ روک دیا
شیعیت نیوز: شامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان کا راستہ روک کر انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی گزشتہ روز صوبے الحسکہ کے دیہی علاقے قبور الغراجنہ کی جانب جانا چاہتے تھے جنہیں شامی فوجیوں نے راستہ روک دیا اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں پانچ بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے ایم-4 بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔
شامی فوج کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی دہشت گرد فوجی بے بس ہوکر اپنے حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ السکہ میں شامی فوج اور عوام اب تک دسیوں بار امریکی فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض- تہران مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لئے تیار ہیں، عراقی وزیر خارجہ
دوسری جانب شام میں دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے درعا میں ملکی فوج کی کارروائی کے دوران داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری طرف روسیا الیوم نے بتایا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد کے قریب واقع علاقے الحسکہ میں الھول پناہ گزین کیمپ کے قریب داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
امریکی سینٹ کام کے ترجمان "جو بوچینو” کا کہنا ہے کہ داعش کے یہ عناصر الھول پناہ گزین کیمپ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر الرقہ اور دوسرے علاقوں کی آزادی کے بعد تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوا تاہم اس کے بچے کچے عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔







