عراق

ریاض- تہران مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لئے تیار ہیں، عراقی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: عراقی وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کا ملک ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سیکورٹی- انٹیلی جنس مذاکرات کو سیاسی سطح پر لانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

عراقی خبررساں ادارے روداف کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے منگل کے روز کہا ہے کہ عراق، ایران اور سعودی عرب کو قریب کرنے میں ثالثی کا کردار بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی کا استعفی، سیاسی محرکات

فواد حسین نے کہا کہ اب تک بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے مابین پانچ نشستیں منعقد ہوچکی ہیں جو کہ انٹیلی جنس اور سلامتی کے معاملات پر تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت اختلافات گفتگو کی سطح پر ہیں۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی اور عراقی فریقوں سے ان کی ملاقاتیں جاری ہیں تا کہ مذاکرات کو سیکورٹی کے معاملات سے وزرائے خارجہ کے مابین سیاسی بحث مباحثے پر لایا جاسکے۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں ہیں، ہفتے کے روز اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے امریکی حکام کے الفاظ باطل ہیں، جلال الرویشان

اس موقع پر بھی فواد حسین نے تہران اور ریاض کے مابین مذاکرات کے نئے دور کے لئے بغداد کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو حالات معمول پر لانے کی دعوت دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ گفتگو کا جاری رہنا سعودی فریق کی آمادگی پر منحصر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button