اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ سب سے بڑا مجرم ہے، حزب اللہ لبنان کا بیان

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے لبنانی عوام کے خلاف بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایک سینئر رہنما علی دعموش نے لبنانی عوام کے خلاف امریکہ کو سب سے بڑا مجرم قرار دیا اور کہا کہ لبنانی عوام، حزب اللہ کا ساتھ چھوڑنے والے نہیں ہیں۔

علی دعموش نے کہا کہ حزب اللہ تمام دباؤ اور چیلنجز کے باوجود اپنی طاقت کے عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر اعظم مقرر ، شاہی حکم جاری

تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ نے علی دعموش کے حوالے سے لکھا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کے اندر امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب اور ان کے ایجنٹوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ حملے تحریک حزب اللہ کے عزم و ارادے کو متاثر نہيں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے حزب اللہ لبنان کے مؤقف اور فیصلوں کو بدلنے کا سبب نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے دشمنوں کی امیدوں اور ان کے اہداف پر پانی پھر گیا اور یہ تحریک پوری طاقت اور توانائی کے ساتھ داخلی اورعلاقائی سطح پر لبنان کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی منصوبہ زول پذیر ہے، فتح ہماری اور ہماری قوم کی ہے، اسماعیل ھنیہ

حزب اللہ لبنان کے اس اعلی عہدیدار علی دعموش کا کہنا ہے کہ تحریک حزب اللہ نے طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے تاکہ یہ ملک اپنے قدرتی ذخیروں اور حقوق کو واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفادار لبنانی عوام، مزاحمت پر کاربند ہیں اور حزب اللہ اور اس کے ہتھیاروں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

حزب اللہ کے سینئر رہنما نے کہا کہ لبنان کو اپنی تاریخ کے بدترین اقتصادی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button