مشرق وسطی

امیر قطر اور جرمن چانسلر کا ایران سے معاہدے کے حصول کی کوششوں کی حمایت پر زور

شیعیت نیوز: امیر قطر اور جرمن چانسلر نے پابندیوں کی منسوخی کے ویانا مذاکرات کے فریم ورک میں اسلامی جمہوریہ ایران سے معاہدے کے حصول کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور جرمن چانسلر اولاف شولتس نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کو سفارتکاری اور مذکراتی طریقوں سے حل کرنے پر زور دیا۔

در این اثنا امیر قطر امیر نے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر سے ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق ہونے والے مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاہدے کا حصول علاقائی امن اور استحکام میں مدد ملے گا۔

انہوں نے عالمی توانائی کے بحران سے متعلق کہا کہ قطر نے گزشتہ سالوں سے عالمی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے شمال کے گیس فیلڈ کی توسیع پر منصوبہ بندی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فلسطینی پرچم کو اپنے بازوؤں پر باندھیں

امیر قطر نے اس بات پر زور دیا کہ قطر اور جرمنی، لیبیا میں سیاسی عمل کی حمایت اور اس ملک میں آیین کے مطابق الکیشن کے انعقاد پر متفق ہونے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے افغان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو روڈ میپ بنانے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی پالیسی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اولاف شولتس نے اتوار کے روز کو ابوظبی میں خلیج فارس ممالک سے گیس اور پیٹرولیم کی خریداری پر مذاکرات میں پیشرفت کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے برلن کی جانب سے گیس کی درآمدات کیلئے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ان بنیادی ڈھانچوں کا اگلے سال تک نفاذ ہوگا۔

جرمن چانسلر نے اس امید کا اظہار کر لیا کہ دنیا میں مائع گیس کی پیداواری میں اضافے سے یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس کی درآمدات میں میں کمی کا ازالہ ہوگا۔

اس سے پہلے فرانس نیوز ایجنسی نے یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یورپ بالخصوص جرمنی میں توانائی کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیح فارس کے عرب ممالک میں شولتس کے دورے کا مقصد اس ملک کے توانائی کے وسائل میں تنوع لانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button