مشرق وسطی

قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فلسطینی پرچم کو اپنے بازوؤں پر باندھیں

شیعیت نیوز: سوشل نیٹ ورکس پر عرب صارفین کے ایک گروپ نے عرب فٹ بال ٹیموں کے کپتانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فلسطینی پرچم کو اپنے بازوؤں پر باندھیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی ‘سما نے آج بروز پیر نے کہا کہ جب یورپی فٹ بال ٹیموں کے کچھ کپتانوں نے اعلان کردیا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بعض سیاسی یا نظریاتی مہمات کی حمایت لیے بازو بند باندھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی طاقت ایرانی سرحدوں پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی ہے، حبیب اللہ سیاری

ٹویٹر پر کچھ عرب صارفین نے اپنی ٹیموں سے ایپل کی کہ وہ بھی فلسطین کی حمایت کے مقصد سے ان مقابلوں میں اپنے بازوؤں پر باندھیں۔

برطانوی فٹ بال ٹیم نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا تھا کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف مہم میں حصہ لے گی جس میں اب تک نو یورپی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں خاص معنوں کے حامل بازو بندوں کے ساتھ حصہ لیں گے

انگلش فٹ بال ٹیم کے کپتان ’’ہاری کین‘‘ نے ہفتہ کی شام یورپی نیشنز لیگ میں اٹلی کے خلاف میچ میں اس بازو بند کو اپنے بازو پر پہنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے شہر ایثیویکس کے اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد جاں بحق اور زخمی

اس سلسلے میں ٹوئٹر صارفین نے تین روز قبل ہیش ٹیگ «# شارة_قیادة _فلسطین» کو شروع کیا تھا اور انہوں نے عرب ٹیموں کے کپتانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے اور اسے ایک ایسے بین الاقوامی فورم میں پوری دنیا سے جوڑ کرنے کیلیے اپنے بازو پر فلسطینی پرچم باندھیں اور کھیلوں میں مغرب کے دوہرے معیار کی مذمت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button