دنیا

روس کے شہر ایثیویکس کے اسکول میں فائرنگ سے 29 افراد جاں بحق اور زخمی

شیعیت نیوز: روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایثیویکس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 طلبا، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاکھوں عزادراوں امام علی رضا ؑ کی شہادت پر مشہد مقدس میں جمع

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتین کے دستخط کے بعد امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹر کو روس کی شہریت مل گئی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کے وکیل اناتولی کوچیرنا نے کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کو روسی شہریت مل گئی ہے اور اب وہ روس میں دائمی طور پر رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے دائمی اقامت کی مدت بڑھانے میں تاخیر ہوئی تھی۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ ماسکو کسی بھی حالت میں امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کو امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سنوڈن مجرم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن نے دوہزارتیرہ میں جاسوسی اور سیکورٹی سے متعلق ایسے بہت سے خفیہ دستاویزات، ذرائع ابلاغ کو دیئے تھے جس سے واشنگٹن کو بھاری خفت اٹھانی پڑی۔ امریکہ نے ایڈورڈ سنوڈن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور اس کا پاسپورٹ کینسل کر دیا جس کے بعد وہ ہانگ گانگ سے روس چلا گیا جہاں ایک پناہ گزیں کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہا تھا۔

امریکی حکام اور قانون دانوں نے سنوڈن کو امریکہ کی تحویل میں دیئے جانے اور اس پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے امریکہ کی قومی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسی کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button