اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان سائد الکونی شہید

شیعیت نیوز: غرب اردن کے علاقے نابلس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان سائد الکونی شہید ہو گیا ۔

فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے الطور علاقے میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے فلسطینی نوجوان سائد الکونی شہید اور تین دیگر شہری براہ راست گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز بھی نابلس کے مشرقی علاقے بیت دجان اور قلقیلیہ کے علاقے کفر قدوم میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور ان کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں میں 38 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی حکومت کی فورسز نے ان جھڑپوں میں دو اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی اسرائیل دوستی، سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر غور

یہودیوں کے نئے سال کی تقریبات کے موقع پر صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی کارروائیوں میں شدت آنے کے خوف سے ان کے رہائشی علاقوں میں جابرانہ اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز، 37 سالہ فلسطینی محمد عواد ابو کفیح نابلس شہر کے جنوب میں حفت گیلاد بستی کے قریب اپنی کار کے ساتھ اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑا تھا۔

اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے فوری طور پر اس نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی بے ساختہ کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس مسئلے نے قابض حکومت کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ صیہونی دہشت گردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مقبوضہ علاقوں اور بالخصوص بیت المقدس میں اپنے اشتعال انگیز اقدامات سے باز نہیں آئی تو اُسے فلسطینیوں کے سخت جواب کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button