خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے محافظ رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی کےخلاف شیعہ تنظیمات متحد
مقررین نے واضح کیا کہ اسلامیات کی مذکورہ شائع شدہ تمام کتب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کا تعین کرکے انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام شائع ہونے والی جماعت چہارم اسلامیات کی کتاب میں نکاح خوان اور مدافع رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یعنی حضرت ابو طالب علیہ اسلام کی تکفیر کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں حالانکہ حضرت ابو طالب علیہ السّلام کے ایمان پر بہت سارے کتب شیعہ سنی علماء لکھ چکے ہیں اسکے ساتھ ساتھ وطن عزیز جن بحرانوں میں گرفتار ھے تو ان حالات میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام حضرت ابو طالب علیہ السّلام کی تکفیر کرنا سمجھ سے بالاتر ھے ۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء و اکابرین نے پشاور پریس کلب میں محسن اسلام محافظ رسالت حضرت ابو طالب علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین توہین کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین نے کہاکہ یہ جسارت شعوری طور پر کی گئی ھے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے اھلبیت اطہار کی شان میں گستاخی تسلسل کے ساتھ کی جارہی ہے اور ہر بار عوامی ردعمل آنے کے بعد اسے غلطی قرار دے کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے مگر آج تک اس طرح کی کسی بھی غلطی کے زمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا نہ ہی کسی کے خلاف کوئی کاروآئی عمل میں لائی گئی جسکی وجہ سے اس طرح کی گستاخانہ غلطیاں ہر سال دیکھنے کو ملتی ہیں ، مقررین نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اکابرین متحد ہوکر ان مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور خاندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ،۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہونیوالے حالیہ مظاہرے اور اسکے پس پردہ حقائق
مقررین نے واضح کیا کہ اسلامیات کی مذکورہ شائع شدہ تمام کتب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کا تعین کرکے انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر زمہ داری حکومت خیبر پختونخوا پر عائد ہوگی ۔اس پریس کانفرنس کا انعقاد مدرسہ شہید سید عارف الحسینی پشاور،مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شیعہ علماء کونسل پاکستان ،امامیہ جرگہ،امامیہ کونسل ،امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزینش پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔