دنیا

جوہری ہتھیار استعمال کیا جا سکتا ہے، روس کی پھر دھمکی

شیعیت نیوز: روس کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ہم روس کی حفاظت کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔

روس کی قومی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے ملک کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت کا حوالہ دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ روسی ہائپرسونک میزائل یورپ میں کسی بھی ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے اس بیان کے بعد کہ ماسکو ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے کوئی بھی ذریعہ استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، ماسکو میں ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو جائز اور قانونی حق قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استعماری قوتوں کی ایماء پر پاکستان میں غیر اسلامی قوانین کے نفاذ کی کوشش کی جارہی ہے، ناصرشیرازی

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب دیمیتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو اپنی علاقائی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے۔

ریانووستی ویب سائٹ کے مطابق، میدویدیف نے اپنے ذاتی ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ ریفرنڈم اور روس میں شمولیت کے بعد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ذریعے دونباس اور دیگر علاقوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ

انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے نہ صرف فوجی دستوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ کسی بھی ہتھیار بشمول اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں اور نئی ٹیکنالوجیز پر مبنی ہتھیاروں کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔

روس کے سابق صدر نے یوکرین کے کریمیا پر حملے کے امکان کے بارے میں کچھ ریٹائرڈ ملکی اور غیر ملکی فوجی حکام اور جرنلز کے انتباہ کے جواب میں یورپ کو ہائپرسونک میزائل حملے کی دھمکی بھی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button