مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجی چوکی پر فلسطینی نے اپنی گاڑی قابض فوجیوں پر چڑھا دی

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب ایک قابض فوجیوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔عبرانی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گاڑی تلے قابض فوجیوں کو روندنے میں ملوث فلسطینی ڈرائیور پر فائرنگ کی۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے 3 حملے کیے ہیں۔

جمعرات کو دو مولوٹوف کاک ٹیلز، آباد کاروں کا ردعمل، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور تصادم کے 8 واقعات کا اندراج کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں الرام، رام اللہ میں الجلزون اور عبود کیمپ، قلقیلیہ میں عزون اوراریحا میں عقبہ جبر کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے الخلیل میں حوش الشریف کےمقام کو فوجی کیمپ میں بدل دیا

نابلس میں قابض فوجیوں نے صرہ چوکی اور ھار براخا کی بستی کے قریب فائرنگ کی، جب کہ بیت لحم میں ام رکبہ میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور تقوع میں نوجوانوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور آباد کاروں کی گاڑی کو توڑ دیا۔

الخلیل کے العروب کیمپ میں بھی جھڑپیں شروع ہوئیں اور نوجوانوں نے الفوار کیمپ میں دشمن فوج پر پٹرول بم پھینکے اور ابراہیمی مسجد کے قریب قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض اتھارٹی  نے نئی یہودی بستیاں تعمیر کے لیے دو ملین شیکل مختص کیے ہیں۔ اس رقم سے  تعمیرات مقبوضہ یروشلم کے علاقے میں کی جائیں گی۔ اسرائیلی امور کے وزیرزئیف الکین نے بتایا ہے کہ اڑھائی لاکھ شیکل کی رقم یروشلم کے پرانے شہر کے مین بازار میں یہودی بستی کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ رقم اس لیے مین بازار میں خرچ کی جارہی ہے کہ ایلاد ایسوسی ایشن کی طرف سے کی جانے والی کھدائی سے دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ان دراڑوں کی مرمت پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔

ایلاد ایسوسی ایشن ان دنوں پرانے شہر یروشلم کے قریب باب المغربیہ کے جنوب میں کھدائی کر رہی ہے۔  نیز مسجد اقصیٰ کے جنوب میں امویہ دور کے محلات کے نزدیک بھی کھدائی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button