افغانستان، ریسٹورینٹ میں زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی
شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورینٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔
طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ابراہیم رئیسی کی جانب سے شہید سلیمانی کی تصویر بلند کرنیکے اقدام پر عرب صارفین کا ردعمل
اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کی اسپتل منتقلی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں طالبان انتظامیہ نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے لیکن بعض غیر مصدقہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ بم دھماکہ تھا۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے جن کے خلاف طالبان حکومت نے کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا ہے۔
افغانستان میں پچھلے مہینوں کے دوران مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے – کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت دکھانے والے واحد صوبے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔







