یمن

سعودی اتحاد کے جیٹ فائٹروں کی یمن کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر بمباری

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کے جیٹ فائٹروں نے یمن کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سعودی جارح اتحاد نے ایک سو اکسٹھ بار یمن کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس دوران سعودی اتحاد کے جیٹ فائٹروں نے مارب، تعز، جوف، صعدہ، الحدیدہ، ضالع، البیضا اور حجہ صوبوں پر جاسوسی کی پروازیں بھریں جسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قراردیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی جارح افواج نے صوبہ البیضا میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مراکز کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق ہوگیا ۔

اس کے علاوہ الحدیدہ، تعز، مارب، حجہ، صعدہ، جیزان، ضالع اور نجران صوبوں میں مسلح افواج کے مراکز کے علاوہ عام شہریوں کے مکان اورعمارتیں سعودی اتحاد کے راکٹ، مارٹر گولوں اور بھاری توپوں کا نشانہ بنیں ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہانس گرونڈبرگ نے ایک مہینے قبل یمن میں جنگ بندی میں مزید دو مہینے کی توسیع پراتفاق کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع مقدس کے جنگی کمانڈروں اور مجاہدوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

دوسری جانب یمن میں جنگ بندی کے تیسرے مرحلے کے اختتام میں چند دن باقی ہیں، یمنی امور میں امریکی نمائندے نے سعودی اتحاد کی طرف سے یہ خبر دی ہے کہ وہ صنعا کے ساتھ طویل مدت جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنےکےلئے آمادہ ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق یمنی امور سے متعلق امریکی نمائندے ٹیم لینڈرکنگ نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد صنعاکے ساتھ طول مدت جنگ بندی کے منصوبے پر دستخط کرنے کےلئے آمادہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیانیہ کے مطابق امریکی نمائندے نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اورعمان کے دورہ کے بعد اعلان کیا کہ ان کے ساری اتحادی یمن میں جنگ بندی کرنے پر آمادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی رو سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، دوبارہ سٹرکیں کھولنے ، ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے، بندرگاہوں سے ایندھن کی فراہمی اور منتقلی اور صنعا کے ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں جیسے امور پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دو اکتوبر کو جنگ بندی کا تیسرا مرحلہ ختم ہورہا ہے۔ اس سے پہلے ذرائع ابلاغ نے جنگ بندی میں توسیع کےلئے امریکی نمائندے کی علاقے کے دورہ کی خبر دی تھی اورامریکی نمائندے نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ چھ ماہ کی جنگ بندی کےلئے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button