دفاع مقدس کے جنگی کمانڈروں اور مجاہدوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

20 ستمبر, 2022 10:08

شیعیت نیوز: دفاع مقدس کے زمانے کے جنگی کمانڈروں اور مجاہدوں کا ایک وفد بدھ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کرے گا۔

مغربی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ ایران پر صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ کو دفاع مقدس کا نام دیا جاتا ہے۔

ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز اور اس کی خصوصی تقریبات کے موقع پر جنگ کے زمانے کے جنگی کمانڈروں ، مجاہدوں اور شہداء کے خاندانوں کا ایک وفد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں ہونے والی اس ملاقات میں شہر میں مقیم کمانڈروں، مجاہدوں اور شہداء کے خاندان شرکت کریں گے جبکہ ایران کے دیگر شہروں میں رہنے والے کمانڈر، مجاہد اور شہیدوں کے خاندان ویڈیو لنک کے ذریعے سے اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ شہیدوں کے خاندانوں، جنگ میں زخمی ہونے والے مجاہدوں اور دفاع مقدس کے کمانڈروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایران میں ہر سال ہفتۂ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی شہداء کے اہل خانہ، جنگی کمانڈروں اور جانبازوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ شہداء کے گھر بھی تشریف لے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا لبنان کی مدد کے لیے آمادگی کا اعلان

دوسری جانب اقوام متحدہ کو طاقتور حکومتوں کے ایک ادارے کے بجائے اقوام عالم کا ایک ادارہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک پہنچنے پر کہی۔

ارنا نیوز کے مطابق صدر ایران رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں نیویارک سفر کے دوران اپنے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سفر کے دوران ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کی جائے گی۔ صدر ایران نے بڑی طاقتوں کی طرف سے پابندیوں کے ہتھکنڈے کو عالمی صلح و آشتی کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے مسائل پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث و مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے دہشتگردی کے مسئلے کو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحت کے موضوعات میں شمار کیا۔

1:29 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔