یورپ میں توانائی کا بحران، فرانسیسی وزیر اعظم کی عوام کو بجلی گیس کاٹنے کی دھمکی

20 ستمبر, 2022 09:14

شیعیت نیوز: فرانسیسی وزیر اعظم الیزبتھ بورن نے ملکی عوام کو کفایت شعاری سے کام نہ لینے کی صورت میں بجلی اور گیس کاٹ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم الیزبتھ بورن نے فرانس کے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر انہوں نے توانائی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام نہ لیا تو احتمال ہے کہ ان کی بجلی اور گیس منقطع کر دی جائے گی۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2023ء میں بجلی اور گیس کی قیمتیں 15فیصد مزید بڑھائی جائیں گی لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے 12ملین کنبوں کو ماہانہ 100سے 200 یورو کے امدادی چیک دئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصراللہ کی دھمکی کے بعد صیہونی حکومت بیک فٹ پر، گیس نکالنے کا کام روکا

دوسری جانب پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے لئے مظاہرہ کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کی دعوت دائیں بازو کی وطن پرست جماعت نے دی تھی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں دائیں بازو کی وطن پرست جماعت کی دعوت پر ہزاروں لوگ پلائیس شاہی چوک میں جمع ہوئے، وہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ میکرون کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

اس سے پہلے 3 ستمبر کو بھی وطن پرست جماعت نے میکرون کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور حالیہ مظاہرے ان کی میکرون مخالف تحریک کا حصہ ہیں۔ مظاہرین میکرون کے استعفی اور یورپی یونین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فرانس میں ہوئے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 40 فیصد فرانسیسی روس پر پابندیوں کے حامی ہیں، 27 فیصد کے مطابق وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہیں۔

یورپ میں توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور فروری 2022ء سے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ماسکو کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے یہ توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث کئی یورپی حکومتیں ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے عوام کی قوت خرید کے تحفظ کے لئے دو خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی جن کے مطابق سوشل سیکیورٹی، بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ایندھن کی قیمت میں 30 سینٹ کی کمی جیسے اقدامات شامل ہیں لیکن توانائی کے بحران اور مہنگائی کے باعث فرانسیسی عوام مظاہرے کر رہے ہیں۔

2:59 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔