روس کا صدر اردگان کی صدر اسد سے ملاقات کے لیے آمادگی کا خیر مقدم
شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات کے لیے صدر اردگان کی آمادگی کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسی تناظر میں شام اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے خیال کی حمایت کرتا ہے اور اس ملاقات میں مدد کے لیے تیار ہے۔
میخائیل بوگدانوف نے پیر کے روز مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملاقات مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امن عامہ میں خلل ڈالنا ایک الزام ہے جسے آل سعود رجیم جس کے لیے چاہتا ہے الزام لگادیتا ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ اب دونوں فریقوں کے درمیان انٹیلی جنس اور فوجی سطح پر رابطے ہو رہے ہیں۔
میخائیل بوگدانوف نے کہا کہ ماسکو انقرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے اور اگر وہ چاہتے ہیں اور اس کی ضرورت ہے تو ہم اس کے لیے شرائط اور تیاری فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے مزید کہا کہ ہم شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے معاملے پر بات چیت کے لیے صدر اردگان کی آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترک اخبار حریت نے صدر رجب طیب اردگان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر بشار اسد سمرقند میں ہونے والے شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو وہ ان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔







