اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سعودی نواز ملا طاہر اشرفی کی چھٹی ،شیر اہل سنت صاحبزادہ حامد رضا متحدہ علماءبورڈ پنجاب کے چیئرمین مقرر

صاحبزادہ حامد رضا کی تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

شیعیت نیوز: پنجاب حکومت نے سعودی نوازحافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ طاہر اشرفی کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین متحدہ علماء بورڈ بنا دیئے گئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کی تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی متعصب پنجاب حکومت نے چہلم امام حسینؑ پر ایف آئی آرزکی برسات کردی

صاحبزادہ حامد رضا عثمان بزدار حکومت میں قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دےرہے تھے انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اب دوبارہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے انہیں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایسی حکومت کیساتھ نہیں چل سکتے جن کے کریڈٹ پر کرپشن اور بدعنوان کے ہزاروں داغ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button