اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی، کالعدم تکفیری تنظیم کا کمانڈر ارشاد گل زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے، اور وہ تخریب کاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے

شیعیت نیوز: شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ارشاد گل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ارشاد گل عرف کمانڈو کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے ہے، اور وہ تخریب کاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار دہشتگرد 10 رکنی گینگ بنا کر شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا، اس نے ضلع غربی، کورنگی، شرقی اور وسطی میں منظم گینگ بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کی سندھ سرکار نےبھی عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے یزیدی کرداراداکردیا

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے، اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button