پی پی پی کی سندھ سرکار نےبھی عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے یزیدی کرداراداکردیا
شیعیت نیوز: ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بعدپیپلز پارٹی کی سندھ سرکار بھی نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداروں کے پیدل سفر پر آگ بگولا۔ اربعین امام حسین ؑ کے موقع پر ضلع شکارپور کے تھانہ چک کی حدود میں عزاداران حسینی کے جلوس عزا میں پیدل سفر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق شکارپور تھانہ چک میں عزاداران حسینی ؑ کے خلاف اربعین امام حسینؑ کے جلوس میں پیادہ شرکت کرنے کے جرم میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: محسن انسانیت نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسینؑ کی ذات اور آپ کے اہداف آفاقی ہیں، علامہ ساجد نقوی
متعصب پولیس انتظامیہ نے 21 نامزد اور 100/120 نامعلوم عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے چہلم امام حسین ؑ سے چند روز قبل ایک ایسا نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا جس میں عزاداروں کے پیدل جلوس میں شرکت کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکیاں درج تھیں۔
افسوس کے پاکستان پیپلز پارٹی جو عرصہ 50 سال سے سندھ کے شیعیان حیدرکرارؑ کے قیمتی ووٹوں سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ رہی ہے اسی کی سندھ سرکار نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں نکالے جانے والے جلوس کے شرکاء کے خلاف بنیادی آئینی شہری آزادی کے برخلاف مقدمات درج کرکے اپنے بغض اور تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے ۔







