سعودی عرب

اس بار جدہ کے مکینوں محمد بن سلمان کے عتاب کا شکار

شیعیت نیوز: ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں کی تباہی کے بارے میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد اس شہر کے مکینوں سے بدلہ لینے کے لیے ان محلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود حکومت عوامی عدم اطمینان کی حالت سے قطع نظر اس ملک کے شہر جدہ کے محلوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں عزاداری امام حسینؑ کی مرکزیت کو کمزورکرنے کی سازش کے خلاف علماءامامیہ کا اجلاس

رپورٹ کے مطابق ترقی کے دعوؤں کی آڑ میں محمد بن سلمان کی جانب سے جدہ شہر کے پرانے محلوں کی تباہی آل سعود کی خواہشات کے سامنے تسلیم نہ ہونے کے جرم میں جدہ کے مکینوں سے سعودی ولی عہد کا انتقام ہے۔

اس رپورٹ میں مزدی کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے آمرانہ بادشاہ منصوبے بنا کر مشہور ہونا پسند کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ محمد بن سلمان مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تقلید کر رہے ہیں جب کہ جدہ کے بہت سے لوگ بے گھر ہوئے اور حکومت نے انہیں معاوضہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں میں غیرضروری رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، علامہ احمد اقبال رضوی

دی اکانومسٹ نے لکھا کہ عجب نہیں کہ سعودیوں نے بن سلمان کو بلڈوزر کہا ہو اس لیے کہ انہوں نے جدہ کے پرانے محلوں کو بلڈوزر سے تباہ کر دیا اور بیشتر جنوبی علاقے اور شہر کے مرکز کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا،انہوں نے متعدد مساجد، اسکول، فیکٹریاں اور رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button