رواں سال اربعین مارچ میں ۲ کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع، کربلا کے گورنر کا اعلان

14 ستمبر, 2022 07:50

شیعیت نیوز: کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اب تک ۳۰ لاکھ سے زائد غیر ملکی اور دسیوں لاکھ عراقی زائرین نے اربعین مارچ میں شرکت کے لئے کربلا کا سفر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی اور غیر ملکی زائرین بدستور مسلسل کربلا میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض رپورٹیں گردش کر رہی ہیں کہ کربلا کو جانے والے راستے بند ہوچکے ہیں جبکہ یہ بات صحیح نہیں ہے اور ابھی تک ہمیں صوبہ کربلا میں کسی راستے کی بندش کا سامنا نہیں ہوا ہے اور زائرین کی رفت و آمد معمول کے مطابق جاری ہے۔

کربلا کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم پیش بینی یہ ہے کہ اربعین مارچ کے اختتام تک کربلا شہر ۲ کروڑ سے زائد عراقی اور غیر ملکی زائرین کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مقتدی صدر کا اربعین کے زائرین کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق اپنے حامیوں کو انتباہ

دوسری جانب کربلا شہر کے نزدیک لگائے جانے اس موکب میں چینی شہری زائرین کو پینے کا پانی اور چینی کھانے پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق رواں سال کچھ چینی شہریوں نے بھی زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگایا ہے اور کربلا کے راستے میں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اسی طرح عراقی میڈیا نے کچھ فوٹیج بھی نشر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی شہری باڈر پر زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اربعین مارچ گزشتہ کچھ دنوں سے شروع ہوچکا ہے اور عراق اور دنیا بھر سے کروڑں کی تعداد میں زائرین نجف سے کربلا کی طرف رواں دواں ہیں جبکہ راستے میں مختلف موکب لگائے گئے ہیں جہاں زائرین کی پذیرائی اور خاطر مدارات ہوتی ہے۔

2:49 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top