جنگ میں شدت کے بعد یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر میں کام کاج ٹھپ

12 ستمبر, 2022 11:33

شیعیت نیوز: روس یوکرین جنگ میں شدت کے بعد ، یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بند ہوگیا ہے۔ دوسری طرف اافریقی ملک مالی میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں تیس سے زائد افراد کے مارے گئے ہیں۔

زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر چلانے والی کمپنی انرژوایٹم کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں شدت کے بعد ، اس بجلی گھر کے چھٹے فیز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

بدھ کے روز یوکرین نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں رہنے والے لوگوں سے کہا تھا کہ اپنی جان کی خاطر اس علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں۔ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر اور اس کے اطراف کے علاقے اس وقت روسی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

روس اور یوکرین دونوں ایک دوسر پر یورپ کے سب سے بڑی بجلی گھر کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی ایٹمی حادثے کے خدشات میں زبردست اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آئی اے ای اے کی سیکریٹری نے حال ہی میں عالمی معائنہ کاروں کے ہمراہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کا دورہ کرنے کے بعد صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصر اللہ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، کوئی نہیں سمجھ سکتا، اسرائیلی ملٹری اسٹیبلشمنٹ

دوسری جانب افریقی ملک مالی میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں تیس سے زائد افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے یہ حملہ مالی کے شمالی شہر گاؤ کے نواحی علاقے تالاتائی میں کیا۔ اس حملے میں تیس سے زائد افراد مارے گئے ہیں تاہم ان کی صحیح تعداد کے بارے میں حکام نے کچھ نہیں بتایا۔ رواں سال کے آغاز میں بھی دہشت گرد گروہ داعش نے، ٹے سٹ نامی علاقے پر حملہ کرکے چالیس عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ رواں سال جنوری سے مارچ تک مالی میں فوج اور مسلح ملیشیاؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم پانچ سو عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

مالی برا‏عظم افریقہ کا غریب ترین ملک ہے اور اسے القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کی معاشی حالت مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

2:02 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top