مقبوضہ فلسطین

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کا سیاحتی مرکز بنا دینا چاہتا ہے، شیخ عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: معروف مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کا تقدس ختم کر کے اسے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک سیاحتی مرکز بنادینا چاہتی ہے۔  یروشلم کو یہودیانے کی مسلسل کوششیں مسجد اقصیٰ کے لیے سخت خطرے کی بات ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی نے  یروشلم اور مسجد اقصیٰ کو مسلسل شناخت بدلنے کے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کی طرف سے اپنا دارالحکومت بنانے کی چال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جو مسجد اقصٰی کے لیے بھی  بہت بڑے خطرہ ہے۔

اسرائیلی قبضے میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصٰی کے خلاف اسرائیلی جرائم میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے اس پس منظر میں فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی ظاہر کیا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کے چار حملے، 12 مقامات پر تصادم

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مسجدِ اقصیٰ پر نظر رکھیں۔

مسجد کے دورے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے شیخ خطیب نے کہا کہ الاقصیٰ کو ہر وقت، خاص طور پر پانچوں نمازوں کے دوران، اہلِ ایمان کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی اسرائیل کی تمام ’’تاریک سازشیں‘‘ ناکام ہو جائیں گی۔  یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی جانے والی بے حرمتی ’’ مقدس مقام پر شیطانی اور کھلم کھلا حملہ‘‘ ہے۔

فلسطینی رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے نہ  یہ کبھی مندر بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے اسرائیلی قابض ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجدِ اقصیٰ کے حوالے سے اپنی غلط فہمیوں پر نظر ثانی کرے اور مسلم امہ کے مقامِ مقدس پر تسلط کا خیال ذہنِ باطل سے نکال دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button