علامہ شبیر میثمی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ، اہم قومی امور پر گفتگو
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی جاری امداد کے حوالے سے اور ملک بھر میں جاری ریلیف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ،سیلاب متاثرین کی آنے والے دنوں میں جاری امدادی مراحل کے حوالے سےعلامہ ساجد علی نقوی سے رہنمائی لی گئی ۔
ملاقات میں اربعین حسینی کے حوالے سے ویزہ کے مسائل عراق بارڈر کے حوالے سے پاکستانی زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے میں اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر رہنمائی لی گئی ، ملک کے کچھ حصوں میں مجالس عزا پر ایف آئی آرز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی لی ۔
یہ بھی پڑھیں: دن دیہاڑے شہریوں خصوصاً راہ گیر خواتین سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں تشویشناک ہیں، علامہ شیخ صادق جعفری
علامہ ساجد علی نقوی نے مختلف امور میں جاری مرکزی جنرل سیکرٹری کی کوششوں اور ملک بھر میں جاری ریلیف آپریشن و تنظیمی رضاکاران جو امدادی امور میں حصہ لے رہے ہیں ان سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی۔







