یمن

یمن: القاعدہ اور متحدہ عرب امارات کے آلۂ کاروں میں جھڑپ، 27 ہلاک

شیعیت نیوز: القاعدہ اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہ کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 21 یمنی باغی اور6 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

القاعدہ نے یمن میں سرگرم متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ گروہ پر حملہ کر دیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں 21 یمنی باغی اور 6 القاعدہ کے دہشت گرد مارے گئے۔ چند روز قبل بھی القاعدہ نے اقوام متحدہ کے ایک کارکن کو اغوا کرنے کے بعد اس کی ویڈیو نشر کی تھی۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں امارات کے حامی گروہ کے ایک افسر سمیت 21 آلۂ کار اور 6 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے عہدیدار کے اس قدم سے صیہونی غصے میں

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے آغاز سے اب تک تیس ہزار سے زائد بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

روسی خبررساں ایجنی اسپوتنک نیوز نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال اپریل میں جب سے جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے، سعودی اتحاد نے تیس ہزار چھبیس بار اسے توڑا ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو پچاس سے زائد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب ایسے وقت میں جاری ہے جب اقوام متحدہ کی جانب سے اس میں تین بار دو دو ماہ کی توسیع کی جاچکی ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کرمارچ دوہزار پندرہ میں یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں ہزاروں میں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی اتحاد نے یمن کا فضائی، بحری اور زمینی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا، ایندھن اور دواؤن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button