حزب اللہ کے عہدیدار کے اس قدم سے صیہونی غصے میں

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے عہدیدار کے امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار نے صیہونیوں کو مشتعل کر دیا۔
حزب اللہ لبنان کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ کی جانب سے بیروت میں ایک امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار نے صیہونی صحافیوں کو ردعمل کو مشتعل کردیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تحریک کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ وفیق صفا نے بیروت میں ایک امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، ان کا یہ اقدام لبنانی میڈیا میں سرخیاں بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی انسانی حقوق کے کارکنوں کا خمیس مشیط کے یتیم لڑکیوں کا حال جاننے کا مطالبہ
لبنان 24چینل نے حال ہی میں اس بارے میں ایک رپورٹ شائع کی اور لکھا کہ حال ہی میں حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ وفیق صفا کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ لبنان میں امریکی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے نظر آ رہاے ہیں۔ یہ واقعہ جنرل عباس ابراہیم کے والد کی مجلس ترحیم کے وقت رونما ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے اس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر کو قرار دیا جبکہ کچھ نے حزب اللہ لبنان کے امریکہ کے خلاف سخت مؤقف کو قرار دیا۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 14 پر حزب اللہ کے اس اہلکار کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی صحافی اور مصنفہ ’’کیرولین گلک‘‘ نے کہا کہ بیروت میں ایک مجلس ترحیم کی تقریب میں، ایک امریکی افسر ایک سینئر عہدیدار سے مصافحہ کرنے کے لیے آیا۔ حزب اللہ کے اہلکار نے انکار کر دیا، حزب اللہ کے عہدیدار کیمروں کے سامنے امریکیوں کو ذلیل کر رہے ہیں جبکہ امریکی اسرائیل کو علاقائی پانیوں کی ملکیت منتقل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔