مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی اریحا جیل میں قیدیوں کے اہل خانہ کی ہڑتال کی دھمکی

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام بدنام زمانہ اریحا جیل میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ نے رام اللہ اتھارٹی کی انتقامی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

اریحا جیل میں قید آٹھ فلسطینیوں کے اہل خانہ نے دھمکی دی کہ اگر ان کے بیٹوں کو اگلے اتوار تک جیل سے رام اللہ منتقل نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر اور کھلے عام بھوک ہڑتال شروع کریں گے، جس میں دھرنا بھی شامل ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں زیر حراست افراد کے اہل خانہ نے بدھ  کو البریح میں اتھارٹی کورٹس کمپلیکس کے سامنے منعقد کیے گئے دھرنے کے دوران منصفانہ عدلیہ کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عدالتیں آزاد نہیں ہیں بلکہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اداروں کے ماتحت چل رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رہائی پانے والے قیدیوں پر مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمہ نہ چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ میں مسلم امہ ہر ممکن قربانی و کوشش کرے، مجلسِ علماء فلسطین

اہل خانہ کی ایک ترجمان اسماء ہریش نے بتایا کہ عدالت نے زیر حراست افراد کے مقدمے کی فائل کو فوجداری مقدمے میں تبدیل کرنے کے بعد اس ماہ کی 21 تاریخ تک ملتوی کر دیا۔

اس نے اشارہ کیا کہ زیر حراست افراد میں سے 3 کی مائیں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ باقی آٹھ خاندان ان کے ساتھ شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

کرم احمد ہریش ایک ایسا بچہ ہے جس کے والد اریحا جیل میں قید ہیں اور وہ اپنے والد کے قید کے نوے دن بعد دنیا میں آیا۔ اس کے لواحقین بچے کو لے کردھرنے میں شریک ہیں جس نے غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتطام اریحا جیل میں سیاسی بنیاد پر قید کیے گئے فلسطینی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کی اطلاعات آئے روز سامنے آ رہی ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ بھی مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button