مقبوضہ فلسطین

مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ میں مسلم امہ ہر ممکن قربانی و کوشش کرے، مجلسِ علماء فلسطین

شیعیت نیوز: مجلسِ علماء فلسطین (The Palestine Scholars Association) نے تمام مسلمان  مرد وخواتین اور بچوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

مجلسِ علماء فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ مسجدِ اقصیٰ کو صیہونی ریاست کی طرف سے گہرے خطرات کا سامنا ہے۔ ارضِ فلسطین کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔ سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

مجلسِ علماء فلسطین نے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی اور خلیفہ عمر ابن الخطاب ؓ اور دیگر مسلم رہنماؤں کی تعمیر کردہ دیواروں کو گرانے کی اسرائیلی کوششوں پر اظہارِ برہمی و مذمت کیا ۔

مسجدِ اقصیٰ کے دفاع میں مسلم اُمہ کی طرف سے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا  گیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن قربانی اور کوشش کی ترغیب دلائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید فلسطینی یونس تایہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، انتقام کے نعرے

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلا دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی بدھ کی صبح کی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزروں پر سوار تھے اور سرحدی باڑ سے متصل علاقے میں داخل ہوئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلانے کے کام کی نگرانی اسرائیلی فوجی ڈرون کر رہے تھے۔

اسرائیلی قابض فوج غزہ کے سرحدی علاقوں میں فلسطینی اراضی پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی سیکورٹی کے نام پر سر انجام دے رہی ہے، علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہے اور نفری بڑھا رہی ہے۔

پچھلے کچھ مہینوں سے اسرائیلیی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ غزہ کی ساحلی پٹی پر آباد ماہی گیر اور مزدور خاص طور پر اسرائیلی قابض فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے اسرائیلی قابض فوج نے چار ماہی گیروں کی کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں، بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبودیا اور ایک کشتی کو آگ لگا د تھی۔

اسرائیلی قابض فوج کسانوں پر فائرنگ کر کے ان کو مسلسل ہراساں کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنا علاقہ چھوڑ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button