مقبوضہ فلسطین

ناجائز یہودی بستیوں کے لیے فلسطینی زمین ہتھیانا قابل مذمت ہے، حماس تحریک

شیعیت نیوز: حماس تحریک نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے بیت صفا ٹاون میں  فلسطینیوں کی درجنوں ایکڑ اراضی پر قبضے کی منصوبہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ تیاری مقبوضہ بیت المقدس میں ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر اور انہیں توسیع دینے کے لیے کی جارہی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں سے ان کی زمین مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے مقدس شہر اور اس کے گردو نواح میں ہتھیانے کی مہم تیز کر رکھی ہے۔  مسماری مہم بھی اسی کا حصہ ہے۔

حماس تحریک کے ترجمان محمد حمادہ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی اسرائیلی مہم کو فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔۔

ان کے مطابق اسرائیل امریکی سرپرستی میں اور بین الاقوامی برادری یا اداروں کی طرف سے نوٹس نہ لیے جانے کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی بلا روک ٹوک خلاف ورزی کیے چلا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کی عزت مٹی میں ملا دی، احمد المدلل

ترجمان نے مزید کہا ‘اس صورت حال میں جب اسرائیل کو ان جرائم اور قبضے کی کارروائیوں کو روکنے کی کوئی صورت ممکن نہیں رہی ہے تو صرف اس کے خلاف مزاحمت کا راستہ باقی بچا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی ضلعی پلاننگ کمیٹی نے پیر کے روز گیوات ہشیکڈ یہودی بستی  منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 473 رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں گتٓے۔ یہ علاقہ بیت صفا ٹاون کے علاقے میں آتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی عماد سرحان کو مسلسل قید تنہائی میں رکھنے کی وجہ سے کی صحت تیزی سے گررہی ہے۔

فلسطینی نظر بندوں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والے کمیشن نے منگل کے روز عماد سرحان کے بارے میں بتایا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے کے علاوہ ہائپر ٹینش کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ وہیل چئیر استعمال کیے بغیر چلنا ممکن نہیں رہا ہے۔

کمیشن نے زور دے کر کہا کہ ایک جانب اسرائیلی جیل انتطامیہ ایک جانب سرحان کو طبی سہولت دینے سے انکاری ہے تو دوسری جانب مسلسل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ یہ رویہ قابل مذمت ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اسراائیلی جیل میں قید یوینیورسٹی سٹوڈنٹ دینا جرادات کو اسرائیلی فوجی عدالت نے 6000 شکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دینا جرادات کو سخت بیماری کی وجہ سے چند روز پہلے ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button