کربلا میں الاقصیٰ کی فریاد کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
شیعیت نیوز: کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کے سربراہ حسن رشید العبایجی نے کربلا میں الاقصیٰ کی فریاد کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے ویسٹ بینک علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمت کو تیز کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں صہیونی حکام برہم ہیں۔
منگل کے روز صہیونی فوجیوں نے ویسٹ بینک پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا۔
حسن رشیدی العبائجی نے کہا کہ عالم اسلام کو مسجد الاقصی کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
شہر کربلا میں اس وقت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا پروگرام جاری ہے اور دنیا بھر سے عزادار کربلا پہنچ رہے ہیں جب کہ اسی دوران عزاداری کے نام سے ایک کانفرنس الاقصیٰ کی فریاد کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد میں حسینی تحریک کے کردار کے عنوان سے منعقد ہوا ۔
کانفرنس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو روکنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے 60 ممالک سے 250 علمی شخصیات شریک تھیں۔ مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے پوتے بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین نے عالمی استکبار اور اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا، نجباء موومنٹ
دوسری جانب امریکی فوج نے عراق میں اپنی چھاونی کے لئے نیا فوجی سازوسامان بھیجا ہے۔
امریکی فوج نئے فوجی ساز و سامان بشمول بکتر بند گاڑیاں شام سے عراق میں اپنے اڈوں تک لے آئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے بروز منگل عراق کو نئے امریکی فوجی سازوسامان کی منتقلی کا اعلان کیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ساز و سامان، جس میں 20 بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں، صوبہ الحسکہ میں "الولید” کراسنگ سے گزر کر شمالی عراق میں داخل ہوا۔ گزشتہ روز شام میں امریکی فوجی اڈوں میں سے ایک سے فوجی سازوسامان عراق میں داخل ہوا۔
امریکی فوج نے شام کے تیل کے کنوؤں سے چوری ہونے والے 31 تیل کے ٹینکروں کو الولید کراسنگ کے ذریعے عراق کی سرزمین پر منتقل کیا تاکہ اس ملک میں امریکی فوجی اڈوں میں استعمال کیا جائے۔ اس کراسنگ کو بغداد اور دمشق کی حکومتیں غیر قانونی سمجھتی ہیں۔







