چہلم امام حسینؑ پر پنجاب میں فوج طلب ، موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

06 ستمبر, 2022 15:02

شیعیت نیوز: حکومت پنجاب نے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کر لی اور موبائل فون جامنگ کی درخواست کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیموں کا پہنچنا عوامی خدمت اور وبائی امراض سے تحفظ کا باعث بنے گا، علامہ باقرعباس زیدی

فوج کی طلبی اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز کی درخواست پر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس بھی جام ہو گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

4:38 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔