برطانیہ میں یہودیوں پر تنقید پر مسلم خاتون پولیس افسر معطل

05 ستمبر, 2022 12:57

شیعیت نیوز: برطانیہ میں سوشل میڈیا پوسٹس پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرکے مسلم خاتون پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس سے نقل کیاہے کہ ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر مسلم پولیس افسر 27 سالہ روبی بیگم کو معطل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ دو سال قبل کورونا وبا میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی۔

تاہم وہ جلد متنازع ہوگئیں جب میٹروپولیٹن پولیس میں بھرتی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کی گئی ٹویٹس دوبارہ وائرل ہوگئیں جس میں روبی بیگم کو یہودیوں اور نائن الیون حملوں کا مذاق اڑایا۔

اسی طرح ان کی غیر مسلموں کے بارے میں جارحانہ اصطلاحات استعمال کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں اور شام میں داعش کی حامی ایک خاتون کے ساتھ رابطے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ

جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور سنگین بدانتظامی کا جواب دینے کا مقدمہ درج کیا جس کی سماعت کی تاریخ ابھی نہیں دی گئی تاہم خاتون پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔

کیس اور معطلی کے حوالے سے پولیس افسر روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن انھوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کے لیے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب کینیڈا میں چاقووں کے وار سے 25 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

کینیڈا کی پولیس کے اعلی عہدیدار روانڈا بلک مور کا کہنا ہے کہ صوبے سسکیچوین Saskatchewan میں 2 افراد نے چاقووں سے وار کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ڈیمیئن سینڈرسن Damien Sanderson اور مائیلز سینڈرسن Myles Sanderson کے ناموں سے کر لی اور ان کی تصاویر بھی جاری کر دیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

چاقو زنی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو خوفناک قرار دیا ہے۔

7:40 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top