سابق امریکی صدر نے موجودہ امریکی صدر کو ملک کا دشمن قرار دے دیا

05 ستمبر, 2022 12:42

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر نے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر اور اپنے گھرمیں ایف بی آئی کے چھاپے کی مذمت کی ۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن ریاست کے دشمن ہیں، اس لئے ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں سے نہیں۔

سابق امریکی صدر نے ریلی کے دوران حامیوں سے خطاب میں جوبائیڈن کی تقریر اور اپنے مکان میں ایف بی آئی کے چھاپے پر بھی نکتہ چینی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مکان پر چھاپہ ریاستی طاقت کا غلط استعمال اور انصاف سے دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے بایڈن حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرایسا ردعمل سامنے آئے گا جو کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

واضح رہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے 8 اگست کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ پر تلاشی کے دوران11 ہزار سے زیادہ سرکاری دستاویزات اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ان 48 خالی فولڈرز کو بھی برآمد کیا اور پھر ان کا عدالتی ریکارڈ کے مطابق جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

دوسری جانب امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

دورہ پاکستان پر آئی امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک امریکا تعمیری روابط خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیں گے۔

اس دوران امریکی وفد نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

9:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top