مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیلی فوجیوں نےغرب اردن میں اپنی وحشی گری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور فلسیطنی نوجوان کی شہادت اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں غرب اردن کے شہر جنین میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان کا نام طاہر محمد زکارتہ ہے جسے صیہونی فوجیوں نے جنین میں گولی مار کر شہید کردیا ۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری جو اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔

جمعے کے روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

فلسطینی ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں انسٹھ فلسطینی شہید ہوئے جنھیں غزہ اور غرب اردن نیز مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے الاقصی بریگیڈ نے صیہونیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

اس درمیان اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں حملہ کرکےمتعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

وفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئیں جس کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی انتفاضہ ایک بار پھر زور پکڑتی جا رہی ہے اور فلسطینی نوجوان نئے جوش و جذبے کے ساتھ غاصب صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور استقامت کے میدان بنے رہیں گے خاصطور سے اس بنا پر بھی کہ بیت المقدس بھی غرب اردن کا ہی ایک جز کہلاتا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غرب اردن میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک یہ علاقہ پوری طرح اسرائیلی غاصبوں کے قبضے سے آزاد نہیں ہوجاتا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب اسرائیلی فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر ان فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے بھی کارروائیاں انجام پاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button