مقبوضہ فلسطین

شہدائے الاقصی بریگیڈ نے صیہونیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

شیعیت نیوز: شہدائے الاقصی بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فتح تحریک کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز وادی اردن کے علاقے غور میں اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر ہمارے 3 جوانوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے بعد ان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو، اس شہادت پسندانہ کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

شهدائے الاقصی بریگیڈ نے کہا ہے کہ یہ شہادت پسندانہ کارروائی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

عبرانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ وادی اردن کے علاقے غور میں صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ ہوئی جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو ئے۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل- 13 نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس پر فائرنگ کی گئی۔

اس خبر کے چند لمحوں بعد ہی عبرانی میڈیا نے اس بس کی تصاویر بھی شائع کر دیں اور زخمیوں کی تعداد پانچ ہو جانے کا اعلان کیا۔ جن میں سے ایک کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پرفائرنگ کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی زخمی

دوسری جانب حماس تحریک نے وادی اردن میں اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائی کی تحسین کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک بہادرانہ اور ہیروانہ شوٹنگ قرار دیا ہے۔ یہ آپریشن وادی اردن میں اتوار کے روز کیا گیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے’ وادی اردن میں کیا گیا آپریشن  اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں  اور جرائم  کا ایک فطری رد عمل ہے، اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کےخلاف اقدامات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

حازم قاسم نے کہا ‘اسرائیلی قبضے سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے بھی اپنی مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ یہ سرگرمیاں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری ہیں۔

ترجمان حماس نے واضح کیا کہ ان فلسطینی نوجوان اسرائیلی قابض فوج اور ناجائز طور پر بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے خلاف  فلسطینیوں کے اہداف پورے ہونے تک  اپنی مزاحمانہ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اتوار کے روز ہی اس سے قبل  دو فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وادی اردن کے قریب  ایک اسرائیلی فوجی بس پر فائرنگ کر کے چار فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button