اربعین زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، مقتدیٰ صدر

05 ستمبر, 2022 10:34

شیعیت نیوز: عراق کی تحریک صدر کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے اربعین حسینی کے موقع پر عراق کا سفر کرنے والے زائرین کی سکیورٹی اور انکے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

صدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے ہفتے کی شام اربعین حسینی کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عراق جانے والے زائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ زائرین کی جان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں اور آپس میں ہر قسم کے ٹکراؤ سے پرہیز کریں۔

مقتدیٰ صدر نے میڈیکل پروٹوکول اور صفائی ستھرائی کے خیال پر زور دیتے ہوئے کربلائے معلیٰ کے متعلقہ عہدے داروں سے کہا کہ وہ زائرین اربعین کی سکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لیں اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ پر توجہ دیں۔

اُدھر عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی ڈیویژن ایک سو دس کے کمانڈر ظاہر حبیب المندلاوی نے بھی خبر دی ہے کہ اس ڈیویژن کے پانچ سو اہلکار حشد الشعبی کے دیگر ہزاروں جوانوں کے ہمراہ زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

عراقی ادارۂ کسٹم کے عہدے دار علاء القیسی کے مطابق اب تک تقریبا پینتالیس ہزار ایرانی زائر دو سرحدی گزرگاہوں کے راستے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اعلی یمنی عہدیدار

دوسری جانب تحریک الصدر نے استعفے منظور نہ ہونے اور پارلیمنٹ میں دوبارہ آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک الصدر کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کے حوالے سے 26 ستمبر کو سماعت ہو گی۔

عراق کی صدر تحریک کے نمائندوں نے اجتماعی استعفے منظور کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے اسپیکر کی منظوری کے حوالے سے وفاقی عدالت میں شکایت درج کرائی۔ وفاقی عدالت نے اعلان کیا کہ وہ اس ماہ کی 26 تاریخ کو اس مقدمے کی سماعت کرے گی۔

اس سلسلے میں الفتح اتحاد کے رکن علی الفتلوی نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں کہ جو صدر تحریک کے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں دوبارہ واپسی کی اجازت دے۔

عراقی پارلیمنٹ میں صدر تحریک کے نمائندوں نے 22 جون کو اس تحریک کے سربراہ مقتدی الصدر کی درخواست پر اپنے استعفے پیش کیے تھے۔

صدر تحریک نے جسے پارلیمانی انتخابات میں 73 نشستیں حاصل ہوئی تھیں، اس اجتماعی استعفیٰ کی وجہ نئی حکومت کی تشکیل اور نئے وزیر اعظم اور صدر کے انتخاب کے عمل پرعدم اطمینان کو قرار دیا۔

11:52 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top